سابق بھارتی وزیرخارجہ نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دے دیا
وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سامنے بھارت کا مکرو چہرہ کیا بے نقاب کِیا۔۔مودی سرکار کو تو جیسے آگ لگ گئی۔بھارتی وزرا اور فوجی افسران نے بِنا کسی ثبوت کے اڑی واقعہ کا الزام پاکستان پر لگایا۔۔اس شرانگیز مہم میں جاہل بھارتی میڈیا بھی پیش پیش ہے جو جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔اس پر کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ نتور سنگھ چپ نہ رہ سکے ۔۔ایک انٹریو میں انہوں نے کہا اڑی واقعہ کے بعد چڑھ دوڑنے کی بجائے تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے ۔بھارتی میڈٰیا بھی سمجھداری دکھائے۔۔ان کا کہنا تھا بہتردو طرفہ تعلقات دونوں ممالک کے مفاد ہے