وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے برطانیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب تیزی سے ترقی کررہا ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال پر برطانیہ کو تشویش ہے،اس موقع پر وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنرز ہیں۔پنجاب میں تعلیم،صحت اورسکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بہتری کیلئے برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،،،