امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا،
امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں تین حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ،، جس کے نتیجے میں ایک تین سالہ بچی سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ،، فائرنگ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ،، پولیس ترجمان نے بتایا کہ دو افراد کے پاس ہینڈ گنز جبکہ ایک کے پاس دوسرا ہتھیار تھا ،، زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے،، پولیس نے حملہ اوروں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ،، فائرنگ کے ایک اور واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ،، جن کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے،،