مودی سرکار اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے جنگ کرنے کی باتیں کررہی : سابق وزیراعلیٰ اتر پردیش
نریندر مودی کی ظالمانہ پالیسیاں وبال جان بننے لگیں، بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف بیانات پر سابق وزیر اعلی اتر پردیش مایہ وتی نےانہیں کھری کھری سنا دی، بولیں کہ مودی وزیر اعظم نواز شریف کو مشورے دینے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، مودی کا کرداری ایسا ہے کہ خود گڑ کھائیں اور دوسروں کو میٹھا کھانے سے منع کریں۔ مایا وتی نے یہی بس نہیں کی،، کہا کہ مودی سرکار دہشتگرد کارروائیاں روکنے میں ناکام ہو گئی، اب وہ لوگوں کا دھیان ہٹانے کیلئے پاکستان سے جنگ کرنے کی بات کررہی ہے۔ مودی حکومت کا چال چلن بتاتا ہے کہ یہ غریبوں کیساتھ ساتھ دلتوں اور بالخصوص مسلمانوں کیخلاف ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش نے مزید کہابھارتی سرکار نے عوام کے مسائل کو پاکستان سے جوڑ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی، ایسا چلتا رہا تو مودی کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔