فوج کو مذاکرات نہیں آتے صرف ایکشن لینا آتا ہے، اڑی حملے نے آنکھیں کھول دیں، ہمیں کشمیریوں کے لیے کچھ کرنا ہوگا : نریندر مودی
کیرالہ میں خوب بھڑکیں مارنے کے بعد نریندر مودی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے ذریعے قوم سے خطاب میں مودی بجھے بجھے نظر آئے، اڑی سیکٹر پر حملے کا ذکر تو کیا مگر محتاط انداز میں، کہتے ہیں اڑی حملے نے آنکھیں کھول دیں ہیں، ہمیں کشمیریوں کے لیے کچھ کرنا ہو گا۔ مودی نے کشمیر پر بھارتی فوج کے مظالم کی وجہ بھی بتا دی اورتسلیم کیا کہ ان کی فوج بات نہیں کرتی صرف ایکشن لیتی ہے، مودی جی نے اس بار پینتیس منٹ میں اڑی کا ذکر محض تین منٹ ہی کیا، لگتا ہے عوام اور اپوزیشن کی تنقید کے بعد نریندر مودی نے حقیقت کا اندازہ لگا لیا ہے۔