گجرات کا قصاب اب کشمیر کا قصائی بھی بن گیا، دنیا کو متحد ہو کر اس ظالم کا راستہ روکنا ہوگا : بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کھری کھری سنا دیں، اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بلاول نے لکھا کہ مودی نے پہلے گجرات میں مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگے اب گجرات کا قصاب کشمیر کا قصائی بن گیا ہے، اور وادی میں کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگ رہا ہے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب مودی بھی دہشتگردی پر لیکچر دینے لگے ہیں، دنیا کو متحد ہو کر اس ظالم کا راستہ روکنا ہو گا