خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب گورنر مکہ کی زیر نگرانی ہوئی
خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب گورنر مکہ کی زیر نگرانی ہوئی، ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے کعبہ کو غسل دیا گیا،،، تقریب کے دوران کعبہ شریف کے چاروں جانب پیرا ملٹر ی فورسز اوردیگر سیکورٹی حکام کا سخت پیرا رہا، جبکہ بغیر اجازت نامہ کسی کو اندار جانے کی اجازت نہیں تھی،کلید بردار کعبہ نے غسل کعبہ کیلئے بیت اللہ کا دروازہ کھولا، مقام ابراہیم کو بھی زم زم کے خوشبو ملے پانی سے غسل دیا جاتا ہے، غسل کعبہ کی تقریب کے موقع پر حرمین انتظامیہ، شاہی خاندان کے افراد، اور غیرملکی مندوبین نے شرکت کی، غسل کعبہ کے بعد کعبہ بیت اللہ کے اندر بھی نوافل ادا کئے گئے۔ خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کوسال میں دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے، پہلے رمضان المبارک اور پھر نئے ہجری سال کے موقع پر،، جبکہ غلا فِ کعبہ کی تبدیلی ہر سال نوذی الحج کوہوتی ہے۔