بھارت: بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ لی

Sep 25, 2018 | 12:19

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بیوی نے جھگڑے کے دوران اپنے شوہر کی زبان دانت سے کاٹ لی جس سے 22 سالہ نوجوان تقریباًآدھی زبان کھو بیٹھا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نواحی علاقے رنہولا میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی نے اپنے شوہر میں کی زبان دانتوں سے کاٹ لی جس کے باعث نوجوان شدید زخمی اور آدھی زبان سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زبان کوآپریشن کرکے جوڑدیا گیا تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ دوبارہ بول پائے گا یا نہیں۔خاتون کو آئی پی سی کی دفعہ 326 کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں