مدغاسکر میں امریکی سفیر کی پراسرار موت
مدغاسکر میں تعینات امریکی سفیراپنے گھر میں پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیتھر نوارٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفیر جمعہ کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ہی ان کی موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔