امریکی صدر کوممکنہ ملاقات سے پہلے اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے: صدرحسن روحانی
ایران کے صدرحسن روحانی نے کہاہے کہ امریکی صدر کوممکنہ ملاقات سے پہلے اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہاکہ اگرامریکی حکومت مذاکرات کے لئے رضامند ہے تو اس کے لئے بہترحالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔حسن روحانی نے کہاکہ اگرامریکہ ان کے ملک پرعائدپابندیاں ختم کردے تو وہ ا یران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان 2015ء کے ایٹمی معاہدے میں معمولی تبدیلیوں ،اضافے یاترامیم کیلئے تیارہے۔ دوسری طرف فرانس کے صدرایمانوئیل میکخواں نے ایران اور امریکہ پرمذاکرات کاراستہ اختیار کرنے کے لئے زوردیاہے۔انہوں نے کہاکہ اگرایران کے صدرحسن روحانی اورڈونلڈٹرمپ کے درمیان ملاقات نہ ہوئی تو اقوام متحدہ کے سربراہ اجلا س سے ملنے والاموقع ضائع ہوجائے گا۔اُدھراقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلرانجیلامرکل نے کہاکہ ایران کی طرف سے امریکی پابندیوں میںریلیف کامطالبہ غیرحقیقت پسندانہ ہے۔