بھارتی فوج نے پلوامہ میں ایک نوجوان کو شہید کردیا
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جمو ں وکشمیرمیں بھارتی فوج نے اپنی تازہ ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں آج (جمعرات) ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ترال میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔بھارتی پولیس نے علاقے میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا۔ادھربھارتی فوج ،پیراملٹری اورپولیس اہلکاروں کی سرینگر،بڈگام اوردیگرعلاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔