سعودی حکومت:عمرہ زائرین کے لئے خصوصی تیاریاں،مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب
سعودی عرب میں مسجد الحرام انتظامیہ عمرہ زائرین اور نماز کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب کرائے ہیں، یہ کام حرم مکی میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔ذ میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے عارضی بندش کے بعد چار اکتوبر سے مرحلہ وار عمرے کو بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو نئے کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے متعدد انتظامات کیے ہیں۔انتظامیہ نے تھرمل کیمرے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں، ان کیمروں کی خصوصیت یہ ہے کہ کوئی ایسا زائر اس کے سامنے سے گزرے گا جس کا درجہ حرارت حد سے زیادہ ہوگا تو یہ فورا ہی الارم سے مطلع کر دے گا۔جبکہ موقع پر موجود انتظامیہ کے اہلکار متاثرہ شخص کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیار کریں گے تاکہ کسی بھی زائر کو وائرس نہ لگے۔واضع رہے کہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ماسک پروگرام بھی متعارف کرایا ہے