گندم کی قیمت میں اضافہ، فلورملز نے آٹے کی سپلائی کم کر دی
گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد فلور ملز نے بیس اور پندرہ کلو کے آٹے کے تھیلوں کی سپلائی روک دی ہے جس کے باعث لاہور میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔چکیوں پر فی کلو آٹا 80 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ پشاور میں بھی آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران دو سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔پشاور میں 20 کلو تھیلے کی قیمت1070 سے بڑھ کر 1260 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم کم آنے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔آٹے کیساتھ سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ لاہور میں ادرک 650 روپے کلو، دیسی لہسن 400 روپے، ٹماٹر 120 روپے، مٹر320 روپے ،پیاز اور آلو 80 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔