ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل و معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اسد عمر
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن نے وزارتوں اور انتظامی اداروں کے لئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت فنڈز کی منظوری کے عمل کو منظم کیا ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بندی کی وزارت نے پہلے مرحلے میں ہر وزارت کے لئے 20 فیصد فنڈ کی منظوری دی ہے تاکہ ان کا بروقت اجراء اور استعمال یقینی بنایا جا سکے۔