‘شہبازشریف گلگت انتخابات کی آڑ میں احتساب سے بچنا چاہتے ہیں’
اسلام آباد: معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف گلگت انتخابات کے پیچھے چھپ کراحتساب سے بچنا چاہتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ چھوٹےمیاں اپنےکرتوتوں کی وجہ سے احتساب کےشکنجےمیں ہیں اور وہ شہبازشریف گلگت انتخابات کےپیچھےچھپ کراحتساب سے بچنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 28 والیم اور110 گواہان پرمشتمل کرپشن ریفرنس شرمندگی کی بات ہے، ن لیگی جعلی لیڈر آدھے اشتہاری، آدھے مفرور اور درباری ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا 2018 میں آرٹی ایس نہیں آپکا مردہ بیانیہ بیٹھا تھا، 2018 کی طرح گلگت الیکشنزمیں بھی آپکو منہ کی کھانی پڑے گی۔