سعودی عرب سے مذاکرات میں سنجیدہ پیش رفت ہوئی: ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب نے خلیج کی سلامتی کے معاملے پرمذاکرات میں سنجیدہ پیش رفت کی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران میں عراقی دارالحکومت بغداد میں سعودی حکومت کے ساتھ بات چیت کے کئی ادوارہوئے ہیں۔ جن میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ خطے کے مسائل کاحل خطے کے اندر ہی سے جامع میکانزم کے ذریعے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ ایران ایک طویل عرصے سے مشرقِ اوسط میں غیرملکی مداخلت کے خلاف آواز بلند کرتارہا ہے۔