سخت سزائیں دی جائیں گی، سزائے موت اور ہاتھ کاٹنے کا دور لوٹ آئے گا: طالبان
کابل : افغانستا ن میں طالبان کے سینئر رہنما اور وزیر جیل خانہ جات ملا نورالدین ترابی نے کہا ہے کہ ہاتھ کاٹنے اور سزائے موت کے قوانین مرتب کئے جائیں گے ۔ کوئی ہمیں یہ نہ بتائے کہ قوانین کیسے ہونے چاہئیں ہم قرآن وسنت کے مطابق قوانین پر ہی عمل کرٰیں گے ۔
طالبان کے بانیوں میں شمار ہونے والے ملا نورالدین ترابی نے کابل میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دنیا افغانستان کے نئے حکمرانوں کے معاملات میں کوئی مداخلت نہ کرے ۔ طالبان کی سابق حکومت میں وزیرانصاف رہنے والے ملانورالدین ترابی کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہم نے کیسے قوانین مرتب کرنے ہیں ہم قرآن وسنت کی روشنی میں ہی قوانین بنائیں گے ۔ ہاتھ کاٹنے اور سزائے موت کی سزاؤں کا دور لوٹ آئےگا ۔ تاہم یہ ممکن ہے کہ اس بار سزائیں سرعام نہ دی جائیں ۔