بلوچستان:ایف سی کی کارروائی دو سرغنوں سمیت 6دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں خاران کے قریب ایف سی بلوچستان کی طرف سے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کی گئی ایک کارروائی میں دو سرغنوں سمیت چھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے سرغنوں میں گل میر المعروف PULLENاور کلیم اﷲ یولانی شامل ہیں۔ایف سی کے اہلکاروں نے جیسے ہی علاقے کا محاصرہ کیا تو دہشتگردوں نے وہاں سے فرار ہونے کیلئے فائرنگ کر دی ۔