مودی انسانیت اور مسلمانوں کا سب سے بڑا قاتل ہے۔۔ گورنر پنجاب
گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کاکہنا ہے کہ دنیا کی بھارتی دہشت گردی پر خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں، دنیا کو بھارت میں اقلیتوں کے قتل عام پر خاموشی ختم کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھارتی پولیس اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی دہشتگردی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بھارتی سیکورٹی فورسز اور آر ایس ایس کو دہشت گرد قرار دے۔