صوبائی محتسب بلوچستان صابرہ اسلام کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
صوبائی محتسب بلوچستان صابرہ اسلام نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا،اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔صوبا ئی محتسب پنجاب کو اتھارٹی کی خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی اور ایپ کی مدد سے ہنگامی صورتحال میں چیٹ کرنے، الرٹ بٹن اور دیگر فیچرز بارے بھی بتایا گیا۔ اس موقع پرخاتون محتسب صابرہ اسلام نے خواتین کے تحفظ اور مدد فراہم کرنے کے حوالے سے اتھارٹی کی کوششوں کو سراہا۔ان کا کہناتھا کہ اتھارٹی کی ویمن سیفٹی ایپ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم قدم ثابت ہو رہی ہے۔ اس ایپ کو ہر خواتین کو اپنے موبائل فون میں لازمی انسٹال کرنا چاہیے۔سی اواو محمد کامران خان نے بتایا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور ان کی عزت نفس کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہ۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہر ممکن راہنمائی کررہی ہے۔بعدا زاں چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی کی جانب سے خاتون محتسب بلوچستان کو یادگاری شیلڈبھی پیش کی۔