خلیجِ بنگال میں طوفان ’گلاب‘ سے کراچی میں بارش کا امکان
خلیج بنگال میں طوفان بننے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں بھارتی محکمہ موسمیات نے سائیکلون الرٹ جاری کر دیا ہے، یہ الرٹ شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے جنوبی ساحل کے لیے جاری کیا گیا ہے طوفان بننے کی صورت میں اسے ’گلاب‘ کا نام دیا جائے گا جس سے کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کو سائیکلون سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ وسطی خلیجِ بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو رہا ہے، یہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 2 ہزار 425 کلو میٹر دور ہے۔