کراچی:عدالت کا ویکسین نہ لگوانے پر گرفتار 3شہریوں کی رہائی کا حکم
کراچی کی مقامی عدالت نے پولیس کو کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے پر گرفتار 3شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں ٹیپو سلطان پولیس نے 3گرفتار شہریوں کو عدالت میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ طارق حسین نے تینوں شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے پولیس کو یہ حکم بھی دیا کہ شہریوں پر اس سلسلے میں درج کیئے گئے مقدمے کو بھی ختم کیا جائے۔