چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے دی
کراچی: سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 130 رنز بنا لیے۔پاکستانی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 97 رنز بنائے گئے، یہاں کپتان بابراعظم 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسکے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں 52 رنز بنے لیکن شان مسعود کے 21 رنز پر آؤٹ ہونے پر شراکت داری ٹوٹ گئی۔ خوشدل شاہ دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان نے آخری پانچ اوورز میں 46 رنز بنائے جبکہ اس کی تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل چوتھی نصف سنچری بنائی۔