لسبیلہ:تیز رفتار کار الٹنے کے باعث 2افراد جاں بحق، 2 زخمی
لسبیلہ میں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔حادثے کا شکار کار کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ لسبیلہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔حادثے کی اطلاع ملنے پر لاشیں اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا، پولیس نے وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔