پیپلزپارٹی ہمیشہ عدالتی استحصال کا شکار رہی ہے اور آج بھی اسے نشانہ بنایا گیا ہے۔ امید ہے اپیل میں سزا معطل ہوجائے گی۔ فردوس عاشق اعوان

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب جمہوری وزیراعظم کوسزا دی گئی۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ عدالتی استحصال کا شکار رہی اور آج کا فیصلہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چٹان کی طرح پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور انہوں نے شہیدوں کی قبروں کے ساتھ وفاکی۔ لامیکر کبھی لا بریکر نہیں ہوسکتا۔ سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کےساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ پیپلزپارٹی اپیل کرنے جارہی ہے،امید ہے اس میں سزا معطل ہوجائے گی۔