آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسورنز بناکر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔
ویسٹ انڈیز میں جاری آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پرآسٹریلیا نےچھ وکٹوں کے نقصان پردو سو رنز بنالئے، اس طرح کینگروز کو میچ میں اب تک تین سو دس رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے میچ کے تیسرے روز آٹھ وکٹوں کے نقصان پرایک سوپینسٹھ رنز سے اپنی اننگز کا آغازکیا تاہم پوری ٹیم دوسواٹھارہ رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے چندرپال اڑسٹھ رنز بناکرنمایاں رہے جبکہ مہمان ٹیم کے باؤلر نتھان لیون نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ کل میچ کا چوتھا روز ہے۔