پاکستانی پارلیمنٹ خودمختارہے، امریکہ اس کی تمام قراردادوں کا احترام کرتا ہے۔ امریکہ کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین
وزارت خارجہ میں مذاکرات کے بعد سیکرٹری خارجہ جلیل عباس کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکہ کاپرانا دوست ہے جبکہ اعتماد کی بحالی کے لئے ڈرون حملوں، نیٹو سپلائی اور اتحادی سپورٹ فنڈ سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور مذاکرات میں تمام معاملات پر کھلے دل سے بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ جلیل عباس کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان پرانے اتحادی ہیں، پاکستان امن ، خوشحالی اور خطے میں استحکام جبکہ امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے مارک گراسمین کو دورے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے حکومت اور پارلیمنٹ کی پالیسی پرمن وعن عمل کیا جائے گا۔ پاک امریکہ تعلقات کی بحالی پر دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔