محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند ایک مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ موسمیاتی پنڈتوں نے رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصاً پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری رکھیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ میرکھانی 03 اور دروش میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں چوالیس سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اِسی طرح جیکب آباد میں درجہ حرارت تینتالیس، لسبیلا، پڈعیدن، سکھر اور تربت میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی والوں کیلئے ہیٹ اسٹروک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا کیوں کہ شہر کا پارہ انتالیس سنٹی گریڈ کی سطح تک پہنچ سکتا ہے۔
رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصاً پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
Apr 26, 2016 | 10:50