پہلے ٹريفک وارڈن سے جھگڑا،پھر حوالات کی سير ،حيدرآباد ميں نائٹ پارٹي ميں شرکت،اوراب فيصل آباد ميں اسٹيج ڈرامہ ديکھتے ہوئے لڑائی، تنازعات کے شہنشاہ عمر اکمل نئی مشکل ميں پھنس گئے۔ ذرائع کے مطابق قومي کرکٹرعمراکمل،ساتھی کھلاڑیوں بلاول بھٹی، محمد نواز، شاہد يوسف اور اويس ضيا کے ساتھ فيصل آباد ميں اسٹيج ڈرامہ ديکھنےگئے، جہاں نشے ميں جھومتے پانچوں کھلاڑيوں کا انتظاميہ سے جھگڑا ہوگيا،پی سی بی سکیورٹی اینڈ ویجیلنس ڈپارٹمنٹ نےمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، لاہورميں ميڈياسےگفتگو میں عمراکمل کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامہ ديکھنے گئے تھے،کسی سے جھگڑا نہیں ہوا، کھیل میں شہرت سےزیادہ مختلف تنازعات میں رہنے والے مڈل آرڈر بلے باز نے میڈیا پر ہی تنقید کرڈالی، بولے کرکٹ پرفارمنس پر بات کریں لیکن ذاتی زندگی کومنظرعام پرمت لائیں، عمراکمل کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو سزا کے لیے تیار ہوں۔
قومي کرکٹرعمراکمل فيصل آباد ميں اسٹيج ڈرامےکےدوران ساتھی کرکٹرزکےہمراہ انتظاميہ سے جھگڑ پڑے۔
Apr 26, 2016 | 11:00