کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال، پنجاب بھر میں میڈیکل سٹور زبند
پنجاب بھر میں ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال کے باعث میڈیکل سٹورز بند رہے، مریض خوار ہو کر رہ گئے جبکہ لاہور میں میو اور گنگا رام ہسپتالوں کے باہر چند میڈیکل سٹورز کھلے رہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کیا جس کے باعث متعدد میڈیکل سٹور بند ہونے کے باعث مریض خوار ہو گئے۔میڈیکل سٹور مالکان ڈرگ ایکٹ 2017 کیخلاف ہڑتال کی کال پر میڈیکل سٹورز والے دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے، ایک دھڑے نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے باوجود متعدد میڈیکل اسٹورز بند ہونے سے مریض خوار ہو گئے۔سروسز ہسپتال کے باہر میڈیکل اسٹورز بند ہیں۔ میو اور گنگارام ہسپتالوں کے باہر چند میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔ کیمسٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ڈرگ ایکٹ 1976 بحال کرے۔ آل پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن نے پریس کلب کے باہر احتجاج کا بھی کیا گیا۔ادھر ملتان میں ڈرگسٹ اور کیمسٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف غیر معینہ مدت کے ئے ہڑتال کر دی ہے جس کے باعث ادویات کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ جبکہ مریض اور ان کے لواحقین رل گئے ہیں۔