عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑتوڑ عروج پر

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے تین صوبائی ارکان اسمبلی عبید اللہ مایار،زاہد درانی، نگینہ خان کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ تینوں ارکان آج لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تینوں ارکان باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بجٹ اجلاس کی حکمت عملی پر غور کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ حکومت پرچار ماہ کے لئے بجٹ پیش کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے اور بصورت دیگر احتجاج کرنے کی حکمت مرتب کی جائے گی۔