گاڈ فادر کا ایک اور درباری آج نااہل ہوگیا، عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گاڈ فادر کا ایک اور درباری آج اُسی انداز میں نااہل ہوگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کو چھپانے کے لئے اقامہ کا سہارا لینے والا ایک اور درباری نااہل ہوگیا۔عمران خان نے کہا کہ اللہ الحق ہے، خواجہ آصف نے شوکت خانم اسپتال کو نشانہ بنایا اور آج وہ نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بدنام ہوگئے ہیں۔