عدالت عظمی نے وزیرمملکت عابد شیر علی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی
عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔ عابد شیر علی کیخلاف توہین عدالت کیس میں درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عابد شیر علی کی ہدایت پرعدالت عظمی کی بجلی کاٹی گئی جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ یہ توہین عدالت کامعاملہ نہیں ہے۔ عدالت نے عابد شیر علی کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کردی۔