افغان مسئلہ صرف مزاکرات کےذریعےہی حل ہوسکتا ہے، دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کا پاک چین دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا۔ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نےکابل،اوربھلنا میں ہونے والےخود کش حملوں کی مذمت کی،،اوربےگناہ افراد کی جانوں کےضیاع پرگہرےدکھ اورغم کااظہارکیا،،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھاکہ افغان مسئلہ صرف مزاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتاہے،پاکستان ٹورانٹو اورجھنڈا میں ہونے والی دہشت گردی کی بھی بھرپورمذمت کرتا ہے، ترجمان کےمطابق امریکی قائمقام نائب سیکریٹری آف اسٹیٹ کا دورہ امریکہ کےساتھ رابطوں کےتسلسل کی کڑی ہے,ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھاکہ امریکہ سےیکم مئی سےپاکستانی سفارتکاروں پرپابندیوں،کرنل جوزف، افغانستان میں قیام امن، افیون کی کاشت، سرحدی دراندازیوں سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،، ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرفیصل کاکہناتھاکہ پاکستان اورچین پانچ دہایئوں سے قابل اعتماد دوست ہیں، دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کا پاک چین دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا,ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مذید چار نہتےکشمیریوں کوشہیدکردیا ہے،، بھارتی قابض افواج ظلم کررہی ہیں