مسلم لیگ ن والے اقامے بھی رکھتے ہیں پھرسینہ زوری بھی کرتے ہیں،سیاستدانوں کوزیب نہیں دیتا کہ وہ ورک پرمٹ لیتے پھریں, اپوزیشن لیڈرسینیٹ شیری رحمان
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ کی اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی کا فیصلہ پہلی بارنہیں آیا، ہمارے دورمیں یوسف رضا گیلانی کوبھی نااہل کیا گیا لیکن ہم نے اسے تسلیم کیا،ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان کوزیب نہیں دیتا کہ وہ ورک پرمٹ لیتے پھریں ،مسلم لیگ ن والے اقامے بھی رکھتے ہیں پھرسینہ زوری بھی کرتے ہیں،، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہئیں،لیکن مسلم لیگ ن نے ایک نہیں سنی،ایوان کوبے توقیرکیا،انھوں نے کہا کہ ووٹ کا تقدس مکا دکھانے کے لیے نہیں ہوتا ایوان میں آنے سے ہوتا ہے، موجودہ وزیراعظم صرف چاربارایوان میں آئے،نوازشریف نے بھی ایوان میں آنا گوارہ نہ کیا