میڈیا کو پابند کرنا ہوگا کہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے، نورالحق قادری
اسلام آباد : وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا رمضان اورعید کی شرعی طورپربنیاد رویت ہلال پرہے، مذہبی تہواروں کویکجہتی سے منانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے، میڈیا کوپابندکرناہوگاکہ رویت ہلال کمیٹی کےاعلان سے پہلےچاند کا اعلان نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ افرادرویت ہلال کمیٹی کےفیصلوں کوتسلیم نہیں کرتے، رویت ہلال کمیٹی1974میں قراردادکےذریعےقائم کی گئی۔ نورالحق قادری کا کہنا تھا رمضان اورعید کی شرعی طورپربنیاد رویت ہلال پرہے، شہادت جمع کرنے اور پہنچانےکےمربوط نظام کی ضرورت ہے اور مذہبی تہواروں کو یکجہتی سے منانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا میڈیا کوپابندکرناہوگاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےاعلان سے پہلےچاند کا اعلان نہ کرے اور کرے تو کمیٹی سے پہلے چاند کے اعلان پر سزا کا تعین کرناہوگا۔