وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیٹری ورکر عاشق مسیح کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا
پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار نے ایک سینیٹری ورکر عاشق مسیح کی ہلاکت کا نوٹس لیاہے جس گوجروانوالہ میں پولیس وین نے کچل دیا تھا ۔ وزیراعلی کی ہدایات پرپولیس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر ہلاک ہونے والے سینٹری ورکر کے گھر گئے اور وزیراعلی کی جانب سے تعزیت کی ۔ وزیراعلی کی طرف سے عاشق مسیح کے ورثاء کو مالی امداد کا چیک بھی دیا گیا ۔