چھوٹی صنعتوں کیلئے امدادی پیکج پیر کو منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیاجائے گا،حماد اظہر
صنعتوں اور پیداوار کی وزارت چھوٹی صنعتوں کے لئے امدادی پیکیج کا پہلا مرحلہ کل(پیر) اقتصادی رابطہ کمیٹی میں منظوری کے لئے پیش کرے گی۔ صنعتوں اور پیداوار کے وزیر حماد اظہر نے اتوار کے روز مختلف ٹویٹس میں یقین ظاہر کیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ سے منظوری کے بعد لاکھوں چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری وزارت امدادی پیکیج کے دوسرے مرحلے کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لئے فنڈز کی فراہمی پر بھی کام کررہی ہے۔