چینی بحران بارے میں فرانزک رپورٹ سامنے لائی جائے گی، معاون خصوصی اطلاعات
اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے واضح طور پر کہا ہے کہ گندم آٹے اور چینی بحران کے بارے میں فرانزک رپورٹ سامنے لائی جائے گی۔ اتوار کے روز سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو اس بحران کے تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے رپورٹ کے پیش کرنے میں تاخیر سے متعلق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے الزامات کو یکسر مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بلا تفریق احتساب پر یقین رکھتے ہیں اور اسی لئے انہوں نے بحران کے پیچھے کارفرما اصل چہروں کو بے نقاب کرنے کیلئے کمیشن تشکیل دیا۔