بلوچستان میں لاک ڈائون سے متاثرہ افراد میں راشن کی تقسیم
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی خصوصی ہدایات پر لاک ڈائون سے متاثرہ اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک تقریباً2 لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکاہے۔ادھر وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت صوبے بھر میں مستحق خاندانوں کو نقد مالی امداد کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع کے مستحق خاندانوں میں اب تک تقریباً سترہ کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔