کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچاناشروع کردی۔
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3122635ہو گئیں ،کیسز14کروڑ77لاکھ89ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں586152ہو گئیں،کیسز3کروڑ28لاکھ24ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں195116ہو گئیں ،کیسز1کروڑ73لاکھ6ہزار سے بڑھ گئے ۔ برازیل میں390925افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ43لاکھ40ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں102858افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز54لاکھ98ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میںاموات108232ہو گئیں ،کیسز47لاکھ62ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میںہلاکتیں127428ہو گئیں ،کیسز44لاکھ4ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں119238افراد موت کی آغوش میں جا چکے اور متاثرین کی تعداد39لاکھ62ہزار تک پہنچ گئے ۔ترکی میں38358افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ کیسز46لاکھ29ہزار سے زائد ہو گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 53 لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد فعال کیسز ہیں ۔