گودام میں آتشزدگی ،4پاکستانی جاں بحق
ترکی کے شہر استنبول کے قریب گودام میں آتشزدگی کے واقعہ میں 4 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ ترک میڈیا کے مطابق گودام آٹھ منزلہ عمارت کے بیسمنٹ میں قائم تھا، آگ معمول کے کام کے دوران لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا تو گودام سے چار نعشیں برآمد ہوئیں جو پاکستانی شہریوں کی تھیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پاکستانی شہری اس گودام پر ملازم تھے یا کسی کام کے سلسلہ میں وہاں گئے تھے۔ پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔