ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باوجود کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے
ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باوجود کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں، کیمبرج طلبہ کو اکتوبر، نومبر کے امتحانات کیلئےاضافی فیس نہیں دینی ہوگی۔ شفقت محمود نے کہا کہ کیمبرج سے کہا ہے اے لیولز کے باقی امتحانات کیلئے13مہینےکی شرط پر نظرثانی کرے،کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کو مدنظر رکھے، امید ہے اس بارے میں جلد ہی مثبت فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Wishing all students taking exams starting from today, the very best. These are tough times and difficult decisions have been made keeping the students best interest in view. British Council is committed to strict implementation of SOPs and we will monitor them closely. Good Luck
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 26, 2021