’ایس اوپیزپر عملدرآمد میں ناکام رہے تو پابندیاں مزید سخت کرنا ہوں گی‘
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں چند روز کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد تین گنا تک بڑھ گئی اور اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، وفاق نے تجویز نہیں مانی اس لیے خود اقدامات کا فیصلہ کیا، قومی رابطہ کمیٹی نے بھی اجازت دی ہے کہ صوبے اپنے اقدامات کرسکتے ہیں، اگر ہم ابھی ناکام ہوئے تو ایک قدم اور آگے جانا پڑےگا، ہم لوگوں کو کورونا میں مبتلا ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے جب کہ کورونا کیخلاف اقدامات کی کامیابی کا انحصار لوگوں پر ہے