دورہ ملتان ، وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظمعمران خان نے ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پرعثمان بزدار پر ہر قسم کی تنقید ہوتی ہے کہ عثمان بزدار اہیلت نہیں رکھتی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی، کسی نے یہ دیکھا ہی نہیں کے عثمان بزدار سے پہلے بالی ووڈ کا ایکٹر جو کبھی پانی میں بوٹ پہن کر کھڑا ہو جاتا تھا،اس کے ساتھ ملائے ان کے ڈھائی سال تو آپ کو پتہ چلے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک آدمی جس کو اللہ سب کچھ دے چکا تھا، میں تو وہ تھا جس کو سب جانتے تھے، بڑا نام تھا، اللہ نے سب کچھ دیا تھا ، کوئی ضرورت نہیں تھی کوئی کام کرنے کی، میں صرف اس لیے آیا کے پاکستان میں ایک چھوٹا سا طبقہ لوگوں کو خون چوس رہا ہے، یہ ایک چھوٹی سی ایلیٹ تھی، اس چھوٹے طبقے کے لیے قانون کوئی اور اور دوسرے پاکستانیوں کے لیے قانون کوئی اور،باقی عوام کے لیے اردو میڈیم اور مدرسے اور اس طبقے کے لیے انگلش میڈیم،ایک چھوٹے سے طبقے کے لیے سارا پاکستان بنا ہوا ہے ایسی سوچ بنا دی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو بتانا چاہتا ہوں کے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ کیوں بنایا؟ میں وہ پنجاب چاہتا ہوں جہاں پنجاب کے علاقے جو پیچھے رہ گئے ہیں، کس میں اپنے غریب لوگوں کے لہیے درد ہو گا، کون ان کے لیے سوچے گا،میں نے سوچا کے میں ایسے آدمی کو لاؤ جو میری سوچ ہے اس کے مطابق کام کریں، وہ آدمی مجھے چاہیے تھا جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہوں،نہ کے اس کا بزنس پاکستان سے باہر ہوں، رہتے بھی باہر، ان کے بچے بھی باہر،جو پنجاب کے لیے قدم اٹھائے جا رہے ہے پنجاب کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ہوں گا۔