ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مناسب آکسیجن و اسٹاک موجود نہیں: شبلی فراز
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کے حوالے سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس مناسب آکسیجن اور دیگر ضروری اسٹاک موجود نہیں ہے۔پیر کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے نسٹ کے عالمی اور قومی سطح پر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ملک کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جامعات اور صنعتی اداروں کے مابین مضبوط روابط پیدا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یونیورسٹیوں کا کام صرف ڈگری دینا نہیں بلکہ ہنر بھی فراہم کرنا ہے۔وینٹیلیٹروں کی دستیابی اور پیداوار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس مناسب آکسیجن اور دیگر ضروری اسٹاک موجود نہیں ہے۔