حکومت کا زیادہ کورونا پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈاؤن پر غور
اسلام آباد: حکومت نے زیادہ کورونا پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور قومی کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹینٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کورونا کے پھیلاؤ کے اضافے کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے فورم نے زیادہ پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا وبا میں اضافہ کچھ شہروں میں موجود اسپتالوں میں سہولیات کی کمی کا باعث بن رہا ہے، لاک ڈاؤن کے بارے میں حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین مشاورت کے بعد لیا جائے گا جب کہ لاک ڈاؤن کے دوران تجویز کردہ پابندیوں میں بازاروں اور مالز، (سوائے ضروری خدمات) کی بندش، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اور تعلیمی اداروں کی مکمل بندش شامل ہیں۔