محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے اور درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔شہر قائد میں 29 اپریل سے یکم مئی تک گرم ترین دن رہےگا، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے، دادو، نواب شاہ، سکھر اورلاڑکانہ میں سخت گرمی کی لہر متوقع۔
29اپریل سے یکم مئی تک درجہ حرارت 46 سے48 سینٹی گریڈ، تھرپاکرر ، بدین ،عمر کوٹ اور حیدرآباد ضلع میں گرمی کی شدت 43 تا45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔