‘انصاف کے دُہرے معیار معاشروں کو تباہ کردیتے ہیں’

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کی گرفتاری پر کہا ہے کہ انصاف کے دُہرے معیار معاشروں کو تباہ کردیتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے آج پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین قومی اسمبلی کو گرفتار کرادیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ فہیم اور عطا اللہ کو سندھ ہاؤس میں لوٹوں کیخلاف احتجاج رنے پر گرفتارکیا گیا جبکہ تنظیم انصار الاسلام نے اراکین اسمبلی کے لاجز پرحملہ کیا انہیں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔