چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن کا پلانٹڈ ایجنٹ، ہمیں اس پر اعتماد نہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن کا پلانٹڈ ایجنٹ ہے ہمیں اس پر اعتماد نہیں اب انکے اس عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں پارلیمنٹرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے استدعا کی تھی کہ تینوں جماعتوں کے اکھٹے کیسز دیکھیں کیونکہ امپائر ہمیشہ غیر جانبدار ہوتا ہے۔